اُڈپی 3/اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع کے کارکلا تعلقہ کے ہیبری کے قریب شیوا پورا میں ایک بس اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں دو بھائی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت آٹو رکشہ ڈرائیورگروپرساد اور اس کے بھائی وسنت کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جس وقت حادثہ ہوا وسنت پاسنجر سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔اڈپی سے ہیبری کی طرف جانے والی ایک پرائیویٹ منی بس نے جب آٹو کو ٹکر ماری تو گروپرساد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔جبکہ وسنت کو سخت زخمی حالت میں منی پال اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ تصادم سے رکشہ کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ہیبری پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔